|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء بی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ نے نوابزادہ میر یوسف عزیز مگسی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ۔

میر یوسف عزیز مگسی نے جدید بلوچ نیشنلزم کی سیاست کی بنیاد رکھی ان کے جدوجہد کے بدولت روایتی مورثی کے اقتدار و منفی کلچر کمزور ہوئی اور بلوچستان میں سیاسی تنظیمی کلچر کا سلسلہ شروع ہوا انہوں نے مزید کہا ییکہ موجودہ دور میں بلوچستان میں تمام مکاتب فکر بلخصوص بلوچ نوجوان مکمل طور پر زیر اعتاب و مسائل کا شکار ہے ۔

سیاسی عمل مکمل طور پر جمود و روائتی طریقہ کار کی شکار اختیار کی جاچکی یے تنقید و تحقیق کے بجائے خوشامد و عدم برداشت کو فوقیت دی گئی ہے موجودہ منفی طرز سیاست بلوچستان کے حقیقی سیاست کو مکمل طور پر کررہی ہے ۔

جس کو روکنے و کمزورکرنے کی ذمہ داری بلوچ نوجوانوں کی بنتی یے جس طرح میر یوسف مگسی نے علم و شعور کے کلچر کے زریعے جدید نیشنلزم کو فوقیت دی و بنیاد فراہم کیا۔موجودہ دور میں نوجوانوں کی سیاسی عمل میں فیصلہ سازی و اختیار داری وقت کی اہم ضرورت ہے میر یوسف عزیز مگسی کا طرز جدوجہد و فکر بلوچ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے بلوچ سیاسی کارکن ان کے فکر و فلسلفے کو آگے بڑھائیں گے۔