|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

ہرنائی: بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مختلف اضلاع کے ضلعی صدور و دیگر عہدیداروں ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین، ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر شیرعلی کاکڑ،ضلع دکی کے صدر حاجی رضاء ناصر، ضلع لورالائی کے صدر سردار بلوچ خان اتمانخیل،شاہرگ کول ایسوسی ایشن کے عمر شاہ شیخ، محمود خان پوپلزئی و دیگر عہدہداروں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

گزشتہ شب ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپررفٹ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد، ٹرکوں کے ٹائربرسٹ کرنے اور ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچانے اور ٹرک ڈرائیوروں سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز سمیت دیگر اشیاء لوٹنے کی واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کورکمانڈر، آئی جی ایف سی، وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری، کمشنر سبی سے مطالبہ کیا ہے کہ چپررفٹ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے اور ٹرکوں کو پہنچانے والے نقصان کاپوری ازلہ کرکے ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہوں پر ٹرانسپوٹروں،ٹرکوں، مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے پانچ دنوں میں ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کے نقصان کاازلہ نہ کیا گیا تو احتجاج کیلئے آئندہ لائحہ عمل تیار کرینگے انہوں نے کہاکہ گزشتہ شب واقعہ کے بعد بلوچستان ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی سمیت مختلف اضلاع کے ضلعی عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون، ونگ کمانڈر ایف سی کھوسٹ سے ملاقات کرکے گزشتہ شب کے واقعہ میں ٹرک مالکان اور ڈرائیوروں کے نقصان سے آگا ہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی، ایف سی کھوسٹ کے ونگ کمانڈر نے جلدازجلد ٹرک مالکان کے نقصان کاازلہ کرنے کی یقین دہانی اور ہرنائی کے قومی شاہراہوں کوئٹہ ہرنائی، ہرنائی سنجاوی پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے کی یقین دہانی کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹرک مالکان کے نقصانات کا پانچ یوم میں ازلہ نہ کیا گیا تو پھر ٹرک ایسوسی ایشن آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مرکزی سطح پر اجلاس طلب کرکے احتجاج کااعلان کرنے کے علاوہ پانچ دنوں میں نقصان کاازلہ نہ کرنے کی صورت میں ہرنائی، شاہرگ، کھوسٹ سے کوئلہ کی لوڈنگ نہیں کی جائیگی بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین گل خان ترین مختلف اضلاع کے صدور کی ہرنائی آمد اور مرکزی صدر کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے پر ان سب کا شکریہ ادا کیا۔