|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

خضدار: ایم ایٹ خضدار شہداد کوٹ قومی شاہراہ پر ونگو کے پہاڑی علاقے میں مسافر وین حادثہ کا شکار ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور مرد اور خواتین سمیت 15افراد زخمی ہوگئے مسافر وین شہداد کوٹ سے خضدار آرہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو خضدار شہداد کوٹ ایم ایٹ قومی شاہراہ پر ونگو کے پہاڑی علاقے میں شہداد کوٹ سے خضدار آنے والی مسافر وین ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد امیر بخش ولد علی مردان ساکن شہداد کوٹ علی رضا ولد محرم خان ساکن گنداخہ موقع پر جاں بحق جب کہ گل بانو زوجہ عبدالحفیظ کو علاج کے لیئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جب کہ فریدہ بی بی خدابخش علی بخش محمد جان نور حسن عبدالستار بی بی شہزادی وزیراں حسینہ احمد امام بخش رحمت اللہ فہیم احمد جاوید بابر اور بی بی مریم زخمی ہوگئیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کرخ اسپتال میں دینے کے بعد ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا۔