|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

لورالائی: چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عبدالرحمن بزدار نے گورنمنٹ ڈگری کالج لورالائی کا دورہ کیا ان کے ہمراہ سینئر ممبر سی ایم آ ئی ٹی محمد صدیق مندوخیل،کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی،ڈپٹی کمشنر سوبان سلیم دشتی،ممبر ان سی ایم آ ئی ٹی عبدالغفار،راز محمد محمد زمان بازئی ودیگر افسران بھی تھے۔

انہوں کالج میں اساتذہ سے ملاقات کی اور کالج میں جاری پڑھائی اور درمسائل پر بات چیت کی چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کا حصو ل ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔

جس سے ان کا مستقبل سنوارنے کا موقع ملتا ہے اور وہ کسی بھی شعبے میں علاقے کی خدمت بھی کرسکے گا اس موقع پر پرنسپل انعام الحق نے بتایا کہ ڈگری کالج لورالائی میں تقریباً 2000 طلباہ زیر تعلیم ہیں جن بی ایس،کمپیوٹر سائنس کے طلباء بھی ہیں اور کا لج کا ریزلٹ تقریباً فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن میں آ تا ہے سینئر چیئرمین سی ایم آ ئی ٹی نے کہاکہ کالج میں وہ مضامین پڑھانے جو یونیورسٹی میں نہیں پڑھائے جاتے فرض کریں بی ایس یونیورسٹی میں بھی پڑھایا جاتا ہے۔

انہوں اساتذہ کی حاضری پر زور دیا کہ طلباء تو حاضری لگاتے اسا تذہ بھی اپنا حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے تحت لگایا کریں اور ایک ٹائم ٹیبل مقرر کریں جس مضمون کے اساتذہ کم ہیں ان کے لئے حکام بالا سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ یہ علاقہ ہم سب کاہے اس میں ہمارے ہی بچے پڑھتے ہیں۔