|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی بی 11 نصیرآباد میر شوکت علی بنگلزئی، پی ٹی آئی لیبر ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی شیر احمد کھیازئی سمیت دیگر کارکنان و عہدیداران کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی عہدے سے استعفیٰ اور پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 شر پسند عناصروں کی جانب سے پاک آرمی کے رہائش گاہوں جناح ہاؤس اور شہداء کی یاد گار پر توڑ پھوڑ اور حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن پاکستان کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنگلزئی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کونسل قبہ شیر خان کے چیئرمین وڈیرہ قدیر جان بنگلزئی،میونسپل کمیٹی کے کونسلر فاروق بنگلزئی، نصراللہ نظام بھٹو، محمد وارث شیرازی، آصف پیچوہا محمد خان، مرزا خان پندرانی سمیت دیگر پارٹی رہنما عہدے داران موجود تھے میر شوکت جان بنگلزئی نے کہا کہ پاک فوج ہماری شان ہے دہشت گردانہ طریقے سے کیے جانے والے احتجاج کو پوری قوم مسترد کرتی ہے ہم اپنے محافظوں کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔

9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے جس سے کروڑوں پاکستانی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے اس عمل کو پوری قوم کبھی بھی نہیں بھولے گی پاک آرمی کی قربانیوں و خدمات کو سراہتے ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت آج پوری قوم امن کی زندگی بسر کر رہی ہے آج پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی و سالمیت کے لئے ہر محاذ پر لازوال قربانیاں دے رہی ہے شہداء کی قربانیوں کے سبب آج وطن عزیز میں امن کی فضا قائم ہے کسی بھی شرپسند عناصر کو میلی آنکھ سے ملک کی طرف دیکھنے نہیں دیں گے ہم پاک افواج کے ساتھ ہیں اور شانہ بشانہ ان کے کھڑے ہیں پاک افواج کے خلاف کسی بھی سازش کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے تمام محب وطن پاک افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی پاک فوج ملک کی دفاع کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ اپنے ہم خیال دوستوں ساتھیوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔