|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹر ی روزی خان کاکڑ،سید داؤد آغا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ھے۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے آل کوئٹہ شہیدذوالفقار علی بھٹو انوی ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم آچکزئی، فنانس سیکرٹری ملک حمید کاکڑ، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، آفس سیکرٹری اختر بلوچ، ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر اختر شاہ مندوخیل، صوبائی کونسل کے اراکین، انجینئر ہادی عسکری،اراکین صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی سردار عمران بنگلزئی، علی جان ہزارہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ، کوئٹہ ڈویڑن کے سنیئر نائب صدر جبار خلجی، پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کی جنرل سیکرٹری زرینہ زہری، نائب صدر محمودہ نسرین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز سکینہ عبداللہ، عابدہ بلوچ، ثناء درانی، میڈیا کوآرڈینیٹر فائزہ پوپلزئی، پیپلز مینارٹی ونگ کی صوبائی انفارمیشن سیکرٹری حناء گلزار، ملک عیسی خان ہزارہ، پیپلز یوتھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حنیف کاکڑ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اسماعیل حقیار، غلام علی،عیسی چنگیزی اور کارکنوں کی بڑی تعداد صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔فٹبال گرونڈ پہنچنے پر صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری سنیٹر لالا روزی خان کاکڑ اور دیگر صوبائی قائدین کا طالب آغا فاونڈیشن کے چیئرمین اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سید داود آغا اور فاونڈیشن کے ساتھیوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم اور گل پاشی کی گئی۔ہزارہ بینڈز کی جانب سے بہترین بینڈز کا مظاہرہ، اور بچوں نے پارٹی ترانے پر شاندار ریکس کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

میچ کے مہمان خاص میر چنگیز خان جمالی صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر لالا روزی خان کاکڑ گرونڈ میں جاکر شہید طالب آغا کلب اور کوئٹہ سٹی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملایا۔ تصاویر بنائیں۔اور کھلاڑیوں کو اچھی کھیل پیش کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ کی میچ شرکاء سے خطاب۔ جبکہ سید داود آغا کی جانب سے ٹورنامنٹ کے حوالے سے تفصیلات پیش کی۔

صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے شہید طالب آغا فاونڈیشن کے زیر سرپرستی منعقد ھونی والی ال کوئٹہ شہید ذوالفقار علی بھٹو انویٹیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنا قابل تحسین عمل ھے۔ اس سے نہ صرف کوئٹہ کے نوجوانوں کیلئے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ بلکہ کوئٹہ کے باسیوں کو بھی تفریح کے بہترین مواقع میسر آئیں گی۔نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ھے۔ نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں۔ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جب میدان آباد ھوتے ہیں۔ تو ہسپتال ویران رہتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی برسرِاقتدار اکر نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کی فروغ کیلئے بہترین منصوبے شروع کرے گی۔