|

وقتِ اشاعت :   June 3 – 2023

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ہیومن سیکرٹری نوابزادہ میر ضیاء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت بی این پی عوامی کو یہ اعزاز ضرور حاصل ہے کہ اس پارٹی کی تشکیل نو بلوچ عوام کی اجتماعی سوچ و نظریئے سے وجود میں آچکی ہے اور بلوچ عوام ہی اس جماعت کا براہِ راست وارث ہے حقیقی قوم پرست جماعت کا اعزار بی این پی (عوامی) کو حاصل ہے کہ جس میں نہ میراثیت ہے اور نہ ہی کسی بھی بڑے متعبر کا قبضہ ہے ۔

انکی قیادت پارٹی کارکنان کے پاس ہے بی این پی (عوامی) جس طرح اپنے نام سے بلند وبالا ہے ویسا ہی پارٹی اپنے نظریئے کے حوالے سے بھی اس کی مثال نہیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار نوابزادہ میر ضیاء اللہ خان زہری نے زہری حویلی خضدارمیں پارٹی کے منعقدہ سینیئر ضلعی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پارٹی کے ضلعی جنرل باڈی اجلاس میں شریک رہنماؤں مرکزی جوائنٹ سیکٹریری صدام بلوچ, مرکزی پروفیشنل سیکٹریری میر منیر ساسولی, مرکزی رہنماؤں قاضی حسن علی ساسولی, چیئرمین منیراحمد زہری, کامریڈ غلام حسین بلوچ, ڈاکٹر عمران میروانی, حاجی نورالدین چھٹہ, پروفیسر فیض حسنی, نوید مینگل, حافظ صادق زہری,شمس الدین میروانی, میرمختار ساسولی, وڈیرہ عبدالخالق شاہد, میر رفیق بنگلزء, شعیب گرگناڑی, کریم بخش قمبرانی, حاجی ابراھیم مینگل ,عبدالحمید چھٹہ, سیدایازالدین شاہ, بشیراحمد موسیانی, محمد اسماعیل چھٹہ,ملک منیر شاہوانی, عبدالرشید چھٹہ, ڈاکٹر رفیق چھٹہ, ماسٹر مسعود آخوند, سکندر عمرانی, باری نوتانی ,غلام حسین چھٹہ ودیگر نے ضلع خضدار کے سٹی و مختلف تحصیلوں سے پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے مرکزی انسانی حقوق سیکٹریری نوابزادہ میر ضیاء￿ اللہ خان زہری, قاضی حسن علی ساسولی,صدام بلوچ, چیئرمین منیراحمد زہری, کامریڈ غلام حسین بلوچ, ڈاکٹر عمران میروانی, حاجی نورالدین چھٹہ, شمس الدین میروانی, نوید مینگل, میر مختارساسولی,شعیب گرگناڑی, محمد اسماعیل چھٹہ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت بی این پی(عوامی) کے علاوہ بلوچستان میں دیگر جماعتوں کے تاریخ اور کردار کا جائزہ لیں تو وہ جماعتیں جن میں بڑے بڑے بڑے گھروں سے تشکیل پاچکی ہے بابائے بلوچستان جماعت ہویا دیگر جماعتیں آج تک وہ انہی کے خاندان کے گرد گھومتی رہتی ہے اسی طرح دوسری قوم پرست جماعتیں بھی آج تک قبائلی گھروں سے باہر نہیں آئی ہے اور نہ ہی بلوچستان کے عوام کی خدمت کررہے ہے۔

بی این پی عوام کا خاص جماعت ہے اس تاریخ اور حقیقت کو نہ کوئی جھٹلاسکتا ہے اور نہ ہی کوئی اس سے انکار ہی کرسکتا ہے دوسری جانب ہماری جماعت ہیان میں نہ مورثیت ہے نہ کسی کا قبضہ ہے بلکہ براہ راست بلوچستان کے عوام ہی اس جماعت کے پیروکار ہیں اور وہی اس کے وارث ہیں ہماری جماعت جس طرح نام کے ساتھ روشن اور تابناک ہے۔

ویسے ہی کردار نظریئے اور مستقبل کے حوالے بھی عوام کی پہچان اور ان کا ترجمان ہے میرضیاء خان اللہ خان زہری نے اجلاس سے کہا کہ پارٹی کے کارکن حوصلہ رکھیں ہم بلوچستان کے حالات اور تغیرات و تبدیلی سے بخوبی آگاہ ہیں آنے والے مستقبل میں بھی بی این پی (عوامی) کا ہے اور دیگرسیاسی جماعتوں سے بڑھ کر صوبے کی سیاست میں اپنا کردار اور رول پلے ہورہی ہے انہوں نے کہا اتحاو اتفاق کی اشد ضرورت ہے بلوچستان قوم پرستی کی سیاست کے دعویدار بہت ہے ۔

مگر حقیقی قوم پرستی کی سیاست جن جمہوریت اور اجتماعی رائے کی اولیت دی جاتی ہے وہ بی این پی عوامی میں ہے بی این پی عوامی کے قائد میر اسراراللہ خان زہری سے لیکر قائدین کارکنان تک ہر ایک خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں بی این پی عوامی اس لحاظ سے دوسری جماعتوں سے مختلف اور امتیازی حیثیت رکھتے ہیں ہماری جماعت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کیاجاتا ہے۔

بی این پی عوامی کی قیادت بلوچستان کے مخدوش حالات میں اپنے ورکروں کو کسی بھی جنگ میں دھکیل دیا ہے جسکا نقصان بحثیت بلوچ قوم ہو علاوہ ازیں اجلاس میں بی این پی عوامی کیضلعی جنرل باڈی اجلاس میں ضلع خضدار اور تمام تحصیلوں کے آرگنائزنگ باڈی کے تشکیل نو کے حوالے سے جائز لیا گیا اکثریتی سینیئر باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی قائد میر اسراراللہ خان زہری کے صلاح ومشورے کے بعد حتمی عنقریب ایک اور ضلعی جنرل باڈی بلاکر ضلع خضدار کے ضلعی وتحصیل باڈی کا انتخاب عمل میں لائی جائیگی۔