|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء غلام بنی مری نے کہا ہے کہ ان کی جما عت صو بے کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت کے خاتمہ کے لئے ہرممکن کر دار ادا کرے گی،ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کا صو بے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے متعلق کردار قابل تحسین ہے۔

بی این پی صو بے کی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی کو بھی ان کے ساتھ امتیا زی سلوک نہیں کر نے دیا جا ئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کو ئٹہ بلوچستان کے سنیئر نا ئب صدر حاجی آ غا گل خلجی و دیگر سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔

بدھ کے روز بلو چستان نیشنل پا رٹی کا وفد مرکزی رہنما ء غلام نبی مری کی قیادت میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ پہنچا تو چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر حاجی آ غا گل خلجی و دیگر نے انہیں خوش آمدید کہتے ہو ئے انہیں صوبے کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلا ت سے آ گا ہ کیا اور کہا کہ بلو چستان کی سیاسی جما عتیں ان کی آ واز بنے تا کہ صو بے میں قانونی تجا رت کا فروغ ممکن ہو سکے، ملاقات کے دوران ملک اور صو بے کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اس موقع پر بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مرکزی رہنما ء غلام بنی مری نے کہا ہے کہ بی این پی بلو چستان کی عوام اور تجا رت پیشہ افراد کو درپیش مشکلا ت اور چیلنجز سے آ گا ہ ہے۔

بلکہ اس سلسلے میں کو ئی لمحہ بھی فروگزاشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ صو بے میں کا روبا ری سر گر میوں میں اضا فہ کے لئے ضروری ہے کہ اس سلسلے میں درپیش مشکلا ت کا خاتمہ کیا جا ئے اس با بت ان کی جما عت ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی جما عت صو بے کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات و چیلنجز سے متعلق چیمبر آ ف کا مرس اینڈ انڈسٹری کی کا وشوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ بلو چستان کے بڑے مسائل میں سے ایک بے روزگا ری ہے۔

صو بے میں تجا رتی سر گر میوں میں اضا فہ سے ہی بے روزگا ری کی عفریت سے چھٹکا را ممکن ہے ہما ری روز اول سے ہی کو شش ہے کہ صو بے میں قانونی تجا رت فروغ پا ئے اور مقامی افراد کو با عزت روزگا ر کے مواقع میسر آ ئے، انہوں نے کہا کہ بلو چستان نیشنل پا رٹی کی جا نب سے قومی و صو با ئی اسمبلیوں اور سینیٹ میں بھی صو بے کی صعت وتجارت سے وابستہ افراد کے لئے بھر پور انداز میں صدائے حق بلند کی گئی ہے اور آ ئندہ بھی ہما ری جما عت صو بے کی صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کی آ واز بنے گی۔ بی این پی کے وفد میں سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ،سنیئر نا ئب صدر محئی الدین لہڑی،ڈاکٹر علی احمد قمبرا نی و دیگر شامل تھے۔