|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2023

کوئٹہ:  صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے صوبائی بجٹ 2023-24 کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے قلیل مالی وسائل میں رہتے ہوئے ایک ایسا متوازن بجٹ پیش کیا ہے کہ جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی اس بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

جو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست ویژن کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کے لیے 5.5 ارب روپے اور نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کے لیے 2 ارب روپے رکھے ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں بنیادی رننگ تنخواہ پر 30 اور 35 اضافہ کیا گیا ہے جس سے صوبے پر 42 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور پنشنرز کی پینشن کو بھی بڑھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں ترقیاتی بجٹ میں ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔

جو عوامی نوعیت کے ہیں اور جن کے براہ راست ثمرات عوام کو ملینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عوام کی فلاح و بہبود جیسے عظیم مشن پر درست سمت میں گامزن ہے اور اس بے مثال بجٹ کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے۔