|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

ڈھاڈر: صوبے بھر کی طرح ضلع کونسل کچھی بولان کی مخصوص نشستوں پر ووٹنگ کا عمل مکمل بغیر کسی تعطل ڈی آر او کچھی فہد شاہ راشدی کی نگرانی میں شام پانچ بجے تک جاری رہی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین کی 5 نشستوں پر گیلو پینل کامیاب جبکہ 3 خواتین کی نشستیں رند پینل کے نام، اقلیت کا ایک سیٹ رند پینل کے نام اور ایک گیلو پینل کے نام رہا۔

ورکر کے نشستوں پر 1 سیٹ پر رند پینل کامیاب 1 گیلو پینل کے نام ،اسی طرح کسان کی ایک نشست رند پینل اور ایک گیلو پینل کے نام رہا خواتین کی دو نشستوں پر برابری کی وجہ سے دوبارہ الیکشن ہونگے ضلع کونسل کچھی کی کل مخصوص نشستوں کی تعداد 16 ہے جبکہ 30 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا خواتین کوٹہ میں گیلو پینل کے سلیم خاتون حاجرا بی بی شگفتہ یار محمد نائلہ بی بی گلسمہ بی بی شامل ہیں رند پینل کے صفیہ بی بی فیروز خاتون حنیفہ بی بی کامیاب رہے جبکہ انور بی بی پروین بی بی لال بخت برابر رہے۔

اسی طرح اقلیتی کوٹہ میں گیلو پینل کے انیل کمار 18 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ رند پینل کے امر لعل 12 ووٹ لیکر کامیاب ورکر کوٹہ میں گیلو پینل کے محمد ایوب 17 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ رند پینل کے محمد اعظم 13 ووٹ لیکر کامیاب قرار کسان کوٹہ میں گیلو پینل کے محمد عمر 18 ووٹ جبکہ رند پینل کے عاصم علی 12 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔