|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات ،ملاقات میں ارکاان اسمبلی میر زابد ریکی ،یونس عزیز زہری ،سرداد اسلم بزنجو ، سردار نصر اللہ ساسولی ،ودیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کی آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیر داخلہ کا کہنا تھا ہم سب کا فرض بنتاہے کہ قبائلی تنازعات کو ختم کریں ۔کوشش ہے کہ یہ کشیدگی کو ختم کریں ۔اورمیر شفیق الرحمن مینگل نے اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہی فراہم کی میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے آپ سب یہاں آے ۔

ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں ۔ہماری سیاسی تحریک ہے ہم ظلم کے خلاف کھڑے ہیں۔ہماری جائیداد پر ماضی میں قبضے کیے گئے ہیں بازارِ کو امن کی جگہ بنائی جاےامن کیلئے بلاتفریق اقدامات کیے جائیں بھتہ خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو  کا کہنا تھا دونوں فریقوں اپنے پرانی پوزیشن پر چلے جائیں ۔قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا