|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان کی جامعات شدید معاشی بحران کا شکار ہونے کے باوجود بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنا رہی ہیںعالمی معیار کے مطابق جدید علوم کی طلباء تک منتقلی کے عمل کو یقینی بنانے میں قابل اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔

بیوٹمز بلوچستان کے طلباء بالخصوص ان طلباء جنہیں جامعات میں تعلیم حاصل رکھنے کے لئے سخت مالی مجبوریاں درپیش ہیںایسے طلباء کو اپنے ذاتی وسائل سے تعلیم کے زیورسے آراستہ کر رہی ہے بلوچستان کی ترقی ،امن و امان اور معیشت علم سے وابستہ ہے ۔

علمی اداروں و جامعات کے مالی معاملات میں بہتری لا کر ہی بلوچستان میں تعلیمی بہتری لائی جا سکتی ہے ۔سرکاری اداروں اور افسران کا جامعات کے ساتھ ربط معاشرتی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے تحقیق اورعوامی خدمات پر جدید منصوبہ جات کے حصول کیلئے جامعات کے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر دیر پا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیںترقی کے حصول کے لیے تعلیم ،تحقیق اور تدریسی اداروں میں سرمایہ کاری ضروری ہے ان شعبوں پر صَرف کیے جانے والے وسائل مستقبل میں کہیں سو گنا فوائد کی ضرورت میں معاشرے کو دستیاب ہونگے۔

بلوچستان میں نوجوانوں پر توجہ اور تعلیم و روزگار میں ان کے لیے مواقع پیدا کرنے ہوں گے تاکہ ہمارا نوجوان قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے بیوٹمز روز اول سے اس پالیسی پر کاربند ہے کہ تعلیم کے مواقع بلوچستان کے ہر طالب علم کو یکساں میسر ہوں یہی وجہ ہے۔

آج تک کوئی بھی طالب علم معاشی حالت یا فیس نہ ہونے کی وجہ سے بیوٹمز سے نہیں لوٹا، طلبہ کے وظائف کے جامع طریقہ کار کے باعث بیوٹمز میں زیرتعلیم ہر تیسرا طالب علم کسی نہ کسی صورت وظائف سے فائدہ اٹھاکر تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں وظائف اور تعلیم کی بروقت فراہمی کے لیے تعلیمی اخراجات کی بلاتعطل فراہمی بہت ضروری ہے۔

بیوٹمز کے ان تمام چیلنجز کے باوجود بلوچستان میں تعلیمی بہتری کے لیے پوری قوت سے کارفرما ہے۔تعلیمی روابط وبین الاقوامی جامعات کے ساتھ باہمی منصوبے، حکومت بلوچستان اور اداروں کو تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بہتری بیوٹمز کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے بیوٹمز کے فارغ التحصیل گریجویٹ بہترین ملازمتیںاور خودکار کاروبار کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو مدد مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے نیشنل انسٹیوٹ آف مینیجمنٹNIMکے زیر اہتمام37ویں میڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ بیوٹمز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیراہتمام میڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف انجینیئرسید عثمان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کو آرڈینیشن سید فرزند علی ، سنئیر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف سیدہ مبین فاطمہ نے کی جبکہ ملک بر سے آئے ہوئے ۔

دیگر وفد وفاقی اور صوبائی سینیئر افسران 42 سول سروسز کے صوبائی و وفاقی محکمے کے افسران جس میں 6 ڈپٹی کمشنرزپاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز،4 ان لینڈ ریونیو سروسز کے ڈپٹی کمشنرر,پولیس ,ریلوے وجنگلات بلوچستان سیکریٹریٹ سروسز کے افسران ،پبلک اکائونٹس اینڈ ایڈمن کے 4 افسران، 5 ڈویژنل الیکشن کمشنرز ،وفاقی اسٹیبلشمنٹ کے افسران ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران شامل تھے۔

وفد نے بیوٹمز کے تعلیمی اور انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا اوروائس چانسلربیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے ادارے کی تعلیمی صلاحیت اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف انجینیئرسید عثمان، ایڈیشنل ڈائریکٹر کو آرڈینیشن سید فرزند علی اور سنئیر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹاف سیدہ مبین فاطمہ نے کہاکہ بیوٹمز کی جدید سہولیات اور معیار دنیا کی بہترین جامعات سے کسی طور کم نہیں ہماری خوش قسمتی ہے۔

ہمیں بیوٹمز آنے کا موقع ملا یہ جامعہ بلوچستان کے تابناک مستقبل کی غماز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی ہر جامعہ اور ادارے کو درپیش ہے مگر بیوٹمز وہ بہترین مثال ہے کہ جہاں محدود وسائل کے باجود حیران کن سہولیات اور تعلیمی معیار دستیاب ہے جوکہ وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان اور ان کہ ٹیم کی محنت اور دلجوئی کا ثمر ہے۔بعد ازیں وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمن خان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو آرڈینیشن سید فرزند علی کو دورہ بیوٹمز پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔