|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی اختتامی قیمت 277 روپے 90 پیسے رہی۔

آج کی اختتامی قیمت گذشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 86 پیسے زائد ہے۔ گذشتہ روز ڈالر 277 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا البتہ عید اور بینک ہالی ڈے کے بعد ختم ہوئے چار دنوں کے ہفتے میں ڈالر کا بھاؤ 8 روپے 9 پیسے کم ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے ہے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے سے اب تک ملک میں انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 9 پیسے تک سستا ہوچکا ہے۔

آئی ایم ایف معاہدہ طے پانے کے بعد ہوئے پہلے کاروباری سیشن میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے کم ہوکر 275 روپے 44 پیسے پر آگیا تھا تاہم پھر اس میں اضافہ ہوگیا۔