|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔

یہ بات پاکستان میں تعینات نمائندہ آئی ایم ایف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا۔

نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد انتخابات سے پہلے آئی ایم ایف کے نئے سپورٹ پروگرام کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستان کے ساتھ نئے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ میں غور کیا جائے گا۔