|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن پاک ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو قوم ایک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانحہ سویڈن پر پوری امت مسلمہ مضطرب ہے، انہوں نے کہاکہ ایک بدبخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموس قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن ہمارے قلب میں ہے، قرآن ہمارے لئے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔