|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

قلات: دشت گوران مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان جاری کشمکش میں اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ مینگل اور سناڑی قبائل کے درمیان جو کشمکش کا ماحول تھا آج ڈپٹی کمشنرسوراب کے ساتھ ملکر دشت گوران میں مینگل اور سناڑی قبائل کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کی گئی جس پر دونوں فریقین جنگ بندی پر رضامندہوگئے ہیں۔

سناڑی قبیلہ نے جو مورچے بنائے ہیں وہ فورا خالی کردئیے گئے اور مینگل قبیلہ نے جوجو راستے بندکئے ہوئے تھے وہ بھی کھول ددینگے دشت گوران تنازعہ کے مستقل حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔