|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2023

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے گزشتہ روز ایک غیر و نام نہاد جماعت کی جانب سے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نازیبا الفاظ اور منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر عبدالماک بلوچ کے قیادت میں بہت ترقیاتی کام کروائے جن کی کوئی ثانی نہیں ہے۔

نیشنل پارٹی نے پورے بلوچستان میں ترقیاتی اور اور بے روزگاری کو ختم کرنے پر توجہ دی اور دیتے رہیں گے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر بات کی ہے اس لئے آج لوگ نیشنل پارٹی کو ہی ترجیح دے رہے ہیں کیچ کے عوام اب مزید کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے ایکسویں صدی میں اب عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ اب کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈے کرنے والے خود مٹ جائیں گے لیکن نیشنل پارٹی تا قیامت قائم و دائم رہے گی۔

نام نہاد جماعت کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ پر لگائے گئے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ نیشنل پارٹی کا دامن صاف ہے اس لئے یہ لوگ نیشنل پارٹی کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں شکست ان کی مقتدر بنے گی انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹرعبدالمالک کی صورت میں امیدکی کرن نظرآر ہی ہے، کیچ سمیت دیگر علاقوں کے عوام اب مزید دھوکہ کھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لئے عوام نے سوچ سمجھ کرنیشنل پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیاہے، جس کا زندہ مثال حالیہ بلدیاتی انتخابات ہے۔

عوام کو درپیش بنیادی مسائل کا بخوبی ادراک ہے اقتدار میں آکر علاقہ کی پسماندگی اور عوام کی بدحالی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل ومشکلات کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے گا۔

کیچ میں نیشنل پارٹی کی فعالیت سے حلقہ کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بلوچستان میں عام طورپر ایک سوچ موجودہے کہ عوام کوپسماندہ اورتعلیم سے دور رکھاجائے تاکہ وہ غربت سے نکل نہ سکیں اور ان کے دست نگر بنے رہیں اور کیچ کے عوام بھی اسی سوچ کے شکار رہے ہیں۔

مگر نیشنل پارٹی کی سیاست کامحور عوام ہیں، عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے بلوچستان کے حقیقی سیاسی کارکنوں کے ہاتھ میں ہے، نیشنل پارٹی نے ہرقسم کے جبر واستبداد اورمارشل لاؤں کا مقابلہ کیا ہے۔

ہماری فکر عوام کو بہتر وخوشحال مستقبل دلاناہے نیشنل پارٹی نے مختصر دور حکومت میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور دیگر تعلیمی ادارے قائم کئے کیونکہ تعلیم ترقی کاپہلابنیاد ہے عوام کی طاقت سے آئندہ اقتدارمیں آکر تعلیم وصحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھائیں گے عوام کی امیدیں اب نیشنل پارٹی سے وابستہ ہیں بلوچستان تباہ حال ہے بلوچ بدحال، تعلیم متاثر، نوجوان لاپتہ ہورہے ہیں۔

مگر کسی کے کان میں جوں نہیں رینگتی، یہی وجہ ہے کہ ملکی سطح پر عوام یہ سمجھتے ہیں کہ اگربلوچستان میں بہتر ی لانا ہے تو ڈاکٹرمالک کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں، انشاء اللہ آئندہ دور نیشنل پارٹی کی ہے نیشنل پارٹی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بلوچستان کے سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں پڑھالکھا طبقہ نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہورہاہے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی سرخرو ہوئی عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی خدمات اور مسائل پر ہی توجہ دینگے۔