|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2023

کوئٹہ:  چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت اجلاس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی افسران سمیت دیگر متعلقہ
محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس مون سون کی متوقع شدید بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی اقدامات کے حوالے سے تفصیلاً غوروحوض ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مون سون سے قبل ہی اپنی تمام تر پیشگی تیاریاں مکمل کرے گی۔گزشتہ سال کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو قبل از وقت ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو منظم طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔اس حوالے سے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے نالوں پر سے تجاوزات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھایا جائے جبکہ کویٹہ کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کے سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

جس کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام انتظامی افسران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور لوگوں کو کسی بھی صورتحال میں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے الرٹ ہیں۔سیلابی صورتحال میں ریلیف اور ریسکیو کے کام کو سرانجام دینے کے لیے تمام ضروری مشینریز کی موجودگی اور انہیں بروقت کام میں لینے کے لیے پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں برساتی نالوں کے قریب آبادی متاثر ہوتی ہے انہیں پیشگی اطلاع اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے پلان کی تحت اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون کنٹنجنسی پلان پر ہر ممکن عملدرآمد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ضلعی افسران کو زمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ اور کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔جہاں متعلقہ محکموں کے افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں اقدامات اٹھاتے ہوئے بھاری مشینریز سے سڑک کلئیر کردیا گیا ہے۔جبکہ لوگوں کے نقصانات کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔