|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2023

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی جبکہ،14 افراد زخمی اور 907 گھروں کو نقصان پہنچاہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں مون سون سیزن میں 19جون سے ابتک ہلاکتوں کی تعداد16 ہوگئی ہے جن میں 8مرد،2خواتین اور6 بچے شامل ہیں۔ بارشوں میں ہونیوالے حادثات میں 14افرادزخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں سے مختلف اضلاع میں 423گھر مکمل تباہ اور334 کو جزوی نقصان پہنچاہے 202 بکریاں،10گائے اور320مرغیاں ہلاک ہوئیں 31 ٹیوب ویلزاور465 سولر پلیٹس کوبھی نقصان پہنچا ہے۔