|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2023

دالبندین:  عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس فورس کے ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار ایس پی چاغی پولیس عبدالعزیز جھکرانی نے اپنے دفتر میں مقامی میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی اس موقع پر ڈی ایس پی گل حسن بارانی شکیل بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ایس پی چاغی پولیس عبدالعزیز جھکرانی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے ہر وقت پولیس فورس کمربستہ ہے ۔

امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے منشیات کے اڈوں اور اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے ایس پی چاغی پولیس عبدالعزیز جھکرانی نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں محدود وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کرنے کیلئے کوشاں ہیں سب سے بڑا مسئلہ پولیس نفری کا ہے شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پولیس کی نفری انتہائی کم ہے ۔

مگر اس کے باوجود جرائم کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے بازار میں ٹریفک کے درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ بازار میں پولیس گشت اسنیپ چیکنگ شروع کی گئی ہے اور میں بذات خود نگرانی کررہا ہوں عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں گے بازار میں غیر مقامی بھکاریوں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جنھیں پکڑ کر انھیں ان کے علاقوں میں منتقل کر دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس فورس کے ساتھ تعاون کریں تو جرائم کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ان کے دفتر عوام کیلئے کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی پولیس فورس نیک نیتی کے جذبے کے تحت عوام کی خدمت کررہی ہے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دہی کیلئے پولیس فورس کا ایک مثال رہی ہے جس کیلئے پولیس فورس نے بڑی قربانیاں بھی دی ہیں۔