|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2023

گوادر : حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تمام بڑے پروجیکٹس کو ایک بڑے صوبے میں منتقل کرنا نفرت اور تعصب کی سیاست کو ہوا دینے کا مترادف ہے، قوموں کے درمیان نفرت کے خلاف ہیں، قومی اسمبلی میں ایک ہی دن میں پنجاب کے لئے 25 یونیورسٹیز کی منظوری اور بلوچستان میں ایک بھی یونیورسٹی کے لئے بل پاس نہیں کیا ۔

جاتی کیا یہ ظلم نہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک کے دس سالہ تقریب کا اسلام آباد میں جشن منایا جارہا ہے لیکن دوسری طرف ایک مخصوص ذہنیت بلوچستان کو سی پیک کے منصوبوں سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دانشور اور قوم پرستوں کی قومی اسمبلی میں موجودگی کے باوجود اس طرح کے بل پاس ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو بلوچستان کے کسی قومی رہنما کے نام سے منسوب نہ کرنا لوگوں کے خواہشات کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں میر غوث بخش بزنجو کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے لہٰذا گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنا گوادر یونیورسٹی کو گوادر اور بلوچستان کے بجائے لاہور میں قیام ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے، اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دے سکتے۔