|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2023

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر کے نئے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام فیروز خان نون کے نام پر رکھنا بجاچونکہ گوادر انکی حکومت کے دور میں باخذ زر خرید اومان مسقط سے حاصل کیا گیا تھا

اسی تاریخ کے اوراق میں یہ بھی درج ہے اس کے محرک اس وقت کے مرکزی وزیر امور مملکت داخلہ حکومت پاکستان نواب محمد اکبر خان شہید تھے جن کے بقول رقم کی ادائیگی بھی انہی کے توسط سے ہوئی تاریخ ادھورا پیش کرنا و تسلیم کرنا و دوسرے کے کردار کو بھول جانا تاریخ کو مسخ کرنا ہے

اس لئے اس پس منظر میں گوادر کے اندر کسی بھی مناسب جگہ پر نواب محمد اکبر خان بگٹی شہید کا یادگار بننا بھی اتنا ہی ضروری ہے اور اس کو ترجیحات کے اندر اولیت دی جائے کیونکہ وہ اسی صوبے کے باسی ہیں۔