|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2023

خضدار : خضدار پریس کلب کے صدر قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ۔

پو لیس کے مطابق جمعہ کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم خوش قسمتی سے وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

پو لیس کے مطابق مولانا محمد صدیق مینگل جمعہ نماز کے بعد گھر واپس آرہے تھے کہ کھٹان ایریا میں نامعلوم افراد نے پر ان پر حملہ کر دیا۔