|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2023

ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔

بھوٹان میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالغنی نے 6 ویں منٹ میں کیا جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول 14 ویں منٹ میں مرسد علی نےاسکور کیا۔

 

بنگلادیش کی جانب سے دوسرا گول ابو سعید نے 29 ویں منٹ میں اسکور کیا، اختتامی وقت تک پاکستان مزید گول نہ کرسکا اور یوں بنگلادیش ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔