|

وقتِ اشاعت :   September 9 – 2023

کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ میں بلو چستان سے 9234 امیدوارحصہ لے رہے ہیں ، انٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز ہو نگے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ ہوگاامیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے آج صبح 8 بجے بیوٹمز یونیورسٹی پہنچ جائیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کوپرنسپل جھالاوان میڈکل کالج ڈاکٹر صمد گچکی ، پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی ، فوکل پرسن MDCAT پروفیسر ڈاکٹر خان محمد بابر ، سربراہ شعبہ پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر حنیف مینگل ، سربراہ شعبہ نیور سرجری پروفیسر ڈاکٹر مصطفی وردگ ، رجسٹرار سید اورنگزیب شاہ ، ٹریڑرار ذیشان قریشی ، ایڈیشنل رجسٹرار سید ظفر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ پورے پاکستان میں ایک ہی دن کو منعقد ہورہے ہیں،بلوچستان سے 9234 امیدوارایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں5249 طلباء اور 3983 طالبات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انٹری ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدوار اوریجنل شناختی کارڈ ، ب فارم یا والد کا شناختی کارڈ ، رو ل نمبر سلپ کی کلر کاپی لے کر آئیں،انٹری ٹیسٹanswer key اسی روز ویب سائٹ پر جاری کردی جائے گی۔

جبکہ رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کردیا جاے گا۔پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں 200 ایم سی کیوز ہو نگے اور ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے 30 منٹ ہوگاٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک بیوٹمز یونیورسٹی پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ساڑھے آٹھ بجے بیوٹمز یونیورسٹی کے گیٹ بند کر دئے جائیںگے اس کے بعد کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہو گی بولان میڈکل کالج کی 300 جبکہ مکران میڈیکل کالج کی 50 ، جھالاوان میڈکل کالج کی 50 ، لورالائی میڈکل کالج 50 ہائیر ایجوکیشن کی 20 ، غیر ملکی طلباء وطالبات کے لئے18 اور دیگر صوبوں کے لئے36 ایم بی بی ایس کی سیٹیں مختص ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے کہا کہ بولان میڈکل کالج کی 54 سیٹیں بی ڈی ایس کے لئے مختص ہیں۔

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا مقصد ایک شفاف اور منصفانہ MDCAT کے امتحان کا انعقاد ہے۔

جس سے بلوچستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کے خواہشمند طلباء کو فائدہ پہنچ سکے ۔