|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2023

ایشیا کپ ون ڈے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ آج معطل کر دیا گیا۔

بھارت نے 24.1 اوورز  میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور آج معطل کر دیا گیا۔

میچ اب کل ریزرو ڈے پر کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ کولمبو میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان 56 رنز کی اننگز کھیل کر شاداب خان کا شکار بنے ، جب کہ شبمن گل کو 58 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔کریز پر  ویرات کوہلی اور کے ایل راہول موجود ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔