|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

پنجگور: پنجگور میں تیل کی بندش کے خلاف بارڈر بچائو تحریک، تاجران کمیٹی اور سول سوسائٹی کی طرف ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج پنجگور کے عوام کا معاشی قتل عام نامنظور بارڈر کی بندش نامنظور، عوام کو روزگاردو کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی تھے۔

جن پر مختلف مطالبات درج تھے ریلی کی قیادت کے سعوداحمد، نجیب سلیم، اشفاق آدم انجمن تاجران کے صدر فرید احمد نیوکمرشل کے لعل دوست شعیب سوسائٹی کے صمد صادق اور دیگر کی احتجاجی شرکاء سے اے ڈی سی الیاس شاد اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضوان قادر نے مزاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرایا کہ ضلعی انتظامیہ بارڈر کے مسائل حکام بالا کے نوٹس میں لائے گی ۔

جس پر بارڈر بچاو کمیٹی اور دیگر نے احتجاج کو موخر کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔