|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2023

چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے گاڈیوں کی چابیاں پاک چائینہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے حوالے کر دیں۔

پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشل انسٹیٹیوٹ میں پیر کے روز منعقدہ تقریب میں گوادر پورٹ کے چئیرمین پسند خان بلیدی نے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور یونیورسٹی آف گوادر پرو وائس چانسلر پروفیسر سید منظور احمد کو انسٹیوٹ کے طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لیے ایک کوسٹر اور ایک وین کی چابیاں حوالے کر دیں۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلرگوادر یونیورسٹی پروفیسر سید منظور احمد کے علاوہ ڈائریکٹر اکاؤنٹس جی پی اے محمد حنیف، ڈائریکٹر ایڈمن جی پی اے قاضی نعمت اللہ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈائریکٹر ایگزامینیشن ڈاکٹر کمبرفاروق، ڈائریکٹر اورک ارشاد احمد، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرزمیڈم سعدیہ نصیر، مختلف شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران،انتظامی عملہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پسند خان بلیدی نے کہا کہ پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ گوادر میں تعلیم کے معیار کو فروغ دینے کے لیے مختلف عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
چیئرمین جی پی اے نے اس تناظر میں کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں طلباء اور عملے کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے قیمتی وقت کو بچا سکیں، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سہولیات کی فراہمی سے اس انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی جس سے مشکلات میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پاک چائنہ ٹیکنیکل ائینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا اور گوادر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے چیئرمین کی کوششوں کو سراہا۔