|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

کوئٹہ : جھالاوان عوامی پینل کے رہنما ندیم الرحمان نے کہا ہے کہ وڈھ معاملے کی آڑ میں حقائق کو مسخ کرکے ایک سابق وزیر غلط بیانی کررہا ہے۔

سردار اختر مینگل کے گھر کا گھیرائو غلط ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔نام نہاد قوم پرست جماعت کی وجہ سے وڈھ کے حالات خراب اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وڈھ کے نجی جیل میں قید شکر خان اور ناصر سمیت تمام افراد کو بازیاب کرایا جائے 

نہیں نجی جیلوں میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے.

جس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔ مقتدر قوتوں کے نام پر ایک سیاسی جماعت بلیک میلنگ کررہی ہے حقائق کو مسخ کرکے پیش کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وڈھ کو بی این پی مینگل کے سربراہ اپنے مفادات کے لئے استعمال کرکے علاقہ کے امن کو تہہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں تمام حالات انہی کے پیدا کردہ ہیں ۔ ایک سابق وفاقی وزیر غلط بیانی سے کام لیکر حقائق کو مسخ کرکے پیش کررہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ۔

وڈھ معاملے کے حل کے لئے سیاسی کمیٹیاں خود انہوں نے ہی مسترد دیئے تھے ۔اور معاملہ کے حل میں سنجیدہ نہیں جس کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں۔ سرداری نظام بلوچوں کی ترقی کے خلاف ہے ۔جس کے ذریعے لوگوں کو غلام رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن لوگ اب باشعور ہوچکے ہیں ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

سرداری نظام انگریزوں کا دیا ہوا ہے فرسودہ نظام ہے۔

جھالاوان عوامی پینل غلامی کے نظام کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ وڈھ معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے ۔ قومی پرستی کی سیاست اور لاپتہ افراد کی ںبازیابی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیکر اپنی سیاست چمکانے کا دور ختم ہوچکا ہے ۔

گزشتہ پانچ سال میں عوام کے لئے کچھ نہ کرنے والے اب اپنی سیاسی کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر حواس باختہ ہ ہوکر انتقام وڈھ کے عوام سے لینا چاہتے ہیں جوکہ کسی صورت درست نہیں۔ جہاں لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوتی ہے جھالاوان عوامی پینل ان کے ساتھ کھڑے ہوکر حق کی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔