|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2023

کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کی زیر صدارت 12ربیع اول، پولیو،اور امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جواد احمد ڈوگر، کمشنر کوٹئہ حمزہ شفقات،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عبداسلام جوگیزئی، ڈی آئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی اسپیشل برانچ صابر خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ،کے علاؤہ کمشنر مکران،کمشنر سبی،کمشنر لورالائی،کمشنر رخشاں، کور ہیڈ کوارٹر،ایف سی ساؤتھ کے علاؤہ دیگر اعلیٰ حکام نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح ناصر کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت اجلاس کے شرکاء نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ربیع الاوّل کے دوران 1400پولیس اہلکار اضافی ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ کمشنر کوٹئہ حمزہ شفاقت نے کوٹئہ میں12 ربیع الاول کے دن اقدامات کی تفصیلات سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز علماء کرام سے مٹینگ کر کے تمام تحفظات دور کیے گئے ۔

کمشنر نصیر آباد نے اجلاس کے شرکاء کو کچھی میں ہونے والے قبائلی تنازعہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچی میں جنگ بندی کی گئی ہے کوشش ہے کہ 1مہینے کی جنگ بندی کے دوران معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئ۔

ے نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے متعلقہ حکام کو امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ربیع اؤل کے دوران حساس اضلاع اور مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ربیع الاوّل کو پر امن طریقے سے گزارنا ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے،۔

اور اس مقصد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے معمول کی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ میر محمد زبیر جمالی نے امان وامان کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لیے ہماری سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

ہم ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں وزیر داخلہ کو پولیس کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز کیسکو حکام کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے تمام پہلوؤں پر بریفننگ بھی دی جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کیسکو حکام معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کریں اور عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش اے اس ضمن میں کیسکو حکام کی ریکوری قابلِ ستائش ہیں۔