|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2023

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان سے اپنے ہم منصب گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں تازہ ترین سیاسی صورتحال، نت نئی ٹیکنالوجی سے واقفیت اور نوجوان نسل کی خوابیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کے درخشندہ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو لازمی قرار دے دیا ، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھاکہ ہم سب کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی اور قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔