|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2023

مستونگ: ضلعی انتظامیہ مستونگ نے حکومتی احکامات کے بعد چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے چینی کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عطاء المنیم بلوچ نے لیویزکے ہمراہ چھاپہ مارا کر گودام میں چینی کی بڑی کھیپ بر آمد کر لی۔

گودام اسٹاک رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث گودام کو سیل کر دیا گیا ہے

گودام گمنام علاقے میں ہونے باعث انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل تھا۔

انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا کہنا تھا کہ چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے،

کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنا عوم دشمنی کے مترادف ہے، ذخیرہ اندوز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، اس حوالے سے انتظامیہ بھرپور انداز سے متحرک ہے۔