|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2024

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ آج جو لو گ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کے خیر خوا نہیںبلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو لندن پلان میں تھے ،ملک کایہ عالم ہے کہ جن ججز سے عوام انصاف مانگ رہے ہیں وہ ججز آج خود انصاف مانگ رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو نیشنل ڈیموکرٹیک پارٹی کے رہنماء اسفند یار کاکڑ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر دائود خان اتمانخیل، جہانگیر رند، نور احمد، ایڈوکیٹ اقبال شاہ، ملک محراب کے ہمراہ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

دائود شاہ کاکڑنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیا سی جماعت ہے جسے 9 مئی کے بعد دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام بانی پی ٹی آئی سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ وہ جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں ہم لورلائی کے سیاسی شخصیت اسفند یار کاکڑ کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

دائود شاہ کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لندن پلان میں جو جو شامل تھے آج ایوانوں میں وہ لوگ پہنچ گئے ہیںآج ملک میں یہ عالم ہے کہ ججز خود انصاف مانگ رہے ہیںعوام ججز سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ججز کس سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آج عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔

اس موقع پر اسفند یار کاکڑ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت اس لئے کی کیونکہ یہ حق اور سچ کی جماعت ہے عمران خان نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *