|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنےمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

صوبائی دار الحکومت پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےامیدواروں کےدفترتوڑےگئے، مہم نہیں چلانےدی گئی۔

ان کا کہنا تھا کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتےتھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں اپنےصوبےکےعوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *