|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

بلوچستان حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز ایئر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت بلوچستان کے 2 طیاروں میں سے ایک کو ایئر ایمبولینس بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جا رہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *