|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ :  سریاب روڈ پر ایس پی سوراب کی گاڑی حادثے کا شکارہونے سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ایس پی اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے

حادثہ سڑک کے درمیان قائم چھوٹی مسجد کے باعث پیش آیا پولیس کے مطابق ایس پی سوراب بابر مشتاق گزشتہ روز سوراب سے مسنگ پرسنز کی پیشی کیلئے اے ایس آئی محمد رشید ٗ کانسٹیبل صالح محمد اور ڈرائیور شاہ محمد کے ہمراہ اپنی گاڑی میں کوئٹہ آ رہے تھے

جیسے ہی سریاب روڈ پر پہنچے ان کی گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی رشید اور کانسٹیبل صالح محمد سمیت موٹر سائیکل سوار شہزاد زخمی ہو گئے حادثے میں ایس پی بابر مشتاق اور ڈرائیور شاہ محمد معجزانہ طور پر محفوظ رہے زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے وسط میں قائم چھوٹی مسجد کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اور یہ حادثہ بھی اسی مسجد کے باعث پیش آیا۔مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *