|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے دو مختلف حادثات میں 5کانکن جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے تین کانکن جان بحق ہوکر کان کے اندر پھنس گئے اس دوران کان میں پھنسے ہوئے 2کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تیسرے کانکن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تینوں کانکنوں کا تعلق افغانستان سے ہے نکالے گئے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ تیسرے کانکن کی لاش نکالنے کیلیے آپریشن جاری ہے ۔

جبکہ ایک اور کان میں زہریلی گیس بھرنے کا دوسرا حادثہ ہرنائی کے علا قے شاہرگ میں پیش آیا جہاں کوئل مائنز پی ایم ڈی سی ایریا کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث دو کانکن باری اور لالی جاں بحق ہو گئے جنکا تعلق پشین سے ہے ،

کانکنوں نے لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاںں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *