|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ :  کوئٹہ میں نجی کلینک میں غلط انجکشن لگانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس نے ایک ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا

پولیس کے مطابق ترین روڈ کا رہائشی فضل محمد اپنے نوجوان بیٹے فدا محمد کو علاج کی غرض سے آرچر روڈ پر واقعہ نجی کلینک لایا جہاں ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کرنے کے بعد ڈسپنسر محمد نواز کو نوجوان کو انجکشن لگانے کا کہا ڈسپنسر نے جیسے ہی انجکشن لگایا

تو نوجوان کی حالت غیر ہو گئی اوروہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس نے ڈسپنسر محمد نواز کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *