|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: بلوچسان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ نہ ہوسکی ذرائع ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ری پولنگ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث نہیں ہوسکی4 پولنگ اسٹیشنز تحصیل کے علاقے نسائو میں تھے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے

کہ پولنگ کا عملہ بارکھان سے کوہلو میں داخل ہونے کے بعد آگے نہیں جاسکا 4 بجے تک انتظار کے بعد پولنگ کا عملہ بارکھان کے راستے واپس کوہلو کی جانب روانہ ہوا، پریزائیڈنگ آفیسروں نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں الیکشن نہیں کر سکتے

اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن دوبارہ ری پولنگ کیلئے کونسی تاریخ دے گا۔ پی بی 9 کوہلو کے نسائو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم الیکشن کمیشن نے دیا تھاان چار پولنگ اسٹیشنز پر حکم ری پولنگ غیر فطری شرح ووٹ کاسٹ ہونے کی وجہ سے دیا گیا تھانامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز سے پولنگ اسٹیشنز پر راکٹوں سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا

ان حملوں کے باعث گزشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی کا ایک حامی شخص جاں بحق ہوا تھا نسائو اور دیگر علاقوں میں آج بھی داغے گئے 6 راکٹوں میں سے 3پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں گرے الیکشن عملے کے راستے میں بچھائی گئی

بارودی سرنگ میں ایک پھٹ گئی جبکہ دوسری بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیابارودی سرنگ پھٹنے سے بم پروف گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوئے حلقہ پی بی 9 کوہلو میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے نواب جنگیز مری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نصیب اللہ مری مد مقابل ہیں 8 فروری کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نواب جنگیز مری کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء میر نصیب اللہ مری کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نسائو کے چار حلقوں پر ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *