|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں میں حالت زار قابل افسوس ہے اور بالخصوص سول اسپتال کی حالت یہاں تک خراب ہوے ہیں کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آے روز وارڈز میدان جنگ بنے۔ ہوے ہیں۔

اسپتال میں نہ سرنج ہے اور نہ ہی کو ہی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بھی غیر معمولی واقع پیش اسکھتا ہے۔

ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ اسپتالوں کی حالت زار بہت ہی خراب ہے اور ہم حکومت کو دس سال سے بہتری کی تجویز دی ہے لیکن حکومت سنے کو تیار نہیں اور ہمیشہ اپنی من مانی ہی کرتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ اسپتال نہیں بلکہ کرپشن اور خورد برد کے اڈے ہے۔

بی ایم ٹی اے حکومت کی ہر اچھی چیز کی تائید کرنے میں دیر نہیں کریں گی لیکن دوسری طرف اسطرح کی نااہلی اور کرپشن کوبھی برداشت نہیں کریں گی۔

ظلم کی انتہا ہے کرپشن کا بازار گرم کریں کوئی اور صاحب اور نزلہ ڈاکٹروں پر گراہی جاے۔ بی ایم ٹی اے اس منافقانہ نظام کو چلنے نہیں دے گی۔ بی ایم ٹی اے امید کرتی ہے کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر مشتمل اقدامات کر کہ اسپتالوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *