|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت اور سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل کی سربراہی میں آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قمبرانی روڈ پر 9غیر قانونی رکشے پکڑے اور مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 رکشوں کو موقع پر چالان کیے۔

اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ وحید شریف عمرانی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں غیر قانونی رکشوں کے معاملے سے نمٹنے ٹریفک مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔ غیر قانونی رکشوں کے خلاف روازنہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کرکے ضبط اور جرمانے عائد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رکشہ مالکان رجسٹریشن بک اور پرمٹ اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ دوران چیکنگ حکام کو پیش کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں کو کم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھا جائے گا لہذا ررکشہ ڈرائیور ٹریفک قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ غیرقانونی رکشوں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *