|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل روٹی کے قیمتوں میں کمی کے حوالے اجلاس کیے اجلاس میں آٹے کے حالیہ قیمتوں اور روٹی کے قیمتوں کے بارے صوبہ پنجاب صوبہ سندھ کے وزن اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوے تفصیلی جائزہ لیا۔

کیونکہ آتے کی قیمت 14000 ہزار سے کم ہوکر 12000 ہوگئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پنجاب اور سندھ کے وزن اور قیمتوں کے بارے میں معلومات کرتے ہوے فیصلہ کہا جوکہ پنجاب میں لوگ نان کھانا پسند کرتے ہیں جسکا وزن 120 گرام اور قیمت 16 روپے ہیں۔

جوکہ صوبہ بلوچستان خصوصا کوئٹہ میں لوگ روٹی کھانا پسند کرتے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوے ڈپٹء کمشنر کوئٹہ نے 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقررکردی۔ جوکہ تمام تندور مالکان ایسوسی ایشن اور ہوٹلز پر لاگو ہوگا۔ اس نرخنامے اور وزن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کاروائی کریگی۔

کوئٹہ کے تمام مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کے بنیاد پر کاروائیاں کریگی۔ جس تندور والے نے زیادہ قیمت وصول کی یا وزن میں کمی کی اسکا تندور بند کرکے دکاندار کو جیل بجوایا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *