|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان میں ایک اور مغربی سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گزشتہ شام سے 27 اپریل کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، کوہلو، سبی اور بارکھان سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، چمن کے محمودآباد، اڈا کہول، طورپل اور زمان آباد سمیت متعدد علاقوں میں متاثرین کو مدد نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور کئی علاقوں کی سڑکیں شدید متاثر ہیں۔

کوئٹہ چمن سیکشن پر ٹرین سروس بدستور معطل ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے، اس کے علاوہ بجلی کے کھمبے گر جانے سے کئی فیڈرز پر بجلی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *