|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ:  وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مانگی ڈیم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم میگا پروجیکٹ میں مزید تاخیر قطعی قابل برداشت نہیں وزیر اعلٰی کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ میں مانگی ڈیم کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، سیکرٹری پی ایچ ای ولی خان سئنیر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر شہزاد حسن جعفر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے وزیر اعلٰی بلوچستان کو مانگی ڈیم کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں روزآنہ 24 لاکھ گیلن پانی کی قلت کا سامنا ہی

مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ میں قلت آب کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا جس سے کوئٹہ کو روزآنہ 8.1 ملین گیلن پانی میسر آسکے گا مانگی ڈیم منصوبے کی سیکورٹی کے لئے ایف سی کی خدمات حاصل کر لی گئیں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مانگی ڈیم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے منصوبے کو نظر ثانی شدہ پلان کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلٰی نے کہا کہ عوامی مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے پر مزید کوئی تاخیر قابل برداشت نہیں ذمہ داران کو عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے ہوگی اور اس متعلق مزید کوئی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی

وزیر اعلٰی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ہدایت کی کہ مانگی ڈیم منصوبے کے لئے حسب الطلب سیکورٹی فراہم کی جائے اور پروجیکٹ اسٹاف کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے وزیر اعلٰی بلوچستان نے صوبائی وزیر پی ایچ ای کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے برقی استعمال کو بتدریج سولرائزیشن پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *