|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا ڈائریکٹر جنرل لیویز ڈائریکٹ آمد،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا اور انہیں محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر لیویز کے چاق وچوبند دستے کی وزیر داخلہ کو سلامی دی ۔

وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا لیویز پر پھول چڑھائے بریفنگ میں بتا یا گیا کہ لیویز فورس بلوچستان کے 82فیصد علاقے پرڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہے فورس کو نئے جدت پر استوار کرنے اور اسے مزید ڈسپلن فورس بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر پورا اتر سکے۔

کوئیک رسپانس فورس ،انسدادِ دہشت گردی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں، انٹیلی جنس اور تحقیقات کے حوالے سے لیویز فورس کا علیحدہ ونگ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جیسے اہم منصوبوں پر لیویز فورس کام کر رہی ہے ۔

اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ لیویز کو جدید گاڑیاں ،ارمز ایمونیشن ہنگامی بنیادوں پر دی جائے گی۔ جدید دور کے مطابق لیویز فورس کو نئے سیکورٹی چیلنجز درپیش ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے لیویز کو ہمہ وقت ہمیشہ چاق و بند رہیں۔

جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے لیویز اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ نظام کی بہتری کے بغیر امن وامان ،سیاسی،معاشی استحکام ممکن نہیں لیویز کو جدید گاڑیاں ،ارمز ایمونیشن ہنگامی بنیادوں پر دی جائے گی۔

لیویز فورسز اپنا کام کریں سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ محکمہ کے ملازمین کے پرموشن کیسز قواعد و ضوابط کے مطابق ایک ہفتے میں مکمل کر کے پروموشن کیلئے بھجوائے جائے۔انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو مزید جدید ٹریننگ دی جائے۔ہر صورت فورسز دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *