|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2025

مالاکنڈ میں فائرنگ سے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جبکہ دو افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی  اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔