کوئٹہ : عالمی کان کنی کمپنی بیرک مائننگ نے پاکستان میں واقع ریکوڈک تانبہ و سونا منصوبے کے جائزے کی مدت بڑھانے اور ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رائٹرز کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پہلے سے اعلان کردہ بجٹ اور منصوبے کی تکمیل کے اوقات کار متاثر ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ تانبہ اور سونا ذخائر میں شمار کیا جاتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق یہ فیصلہ 5 فروری کو شروع کیے گئے ابتدائی جائزے کے بعد سامنے آیا، جس میں منصوبے کے تمام پہلوؤں خصوصاً سرمایہ کاری کی تقسیم اور خطرات کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔
رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس جائزے کو جولائی سے مزید 12 ماہ تک توسیع دی جائے گی جبکہ منصوبے پر ترقیاتی کام کی رفتار بھی سست رکھی جائے گی۔
رائٹرز کے مطابق بیرک مائننگ کا کہنا ہے کہ اضافی وقت کا مقصد ممکنہ خطرات کا مزید تفصیلی جائزہ لینا اور منصوبے کی تکمیل کی حکمتِ عملی کو بہتر بنانا ہے۔
Leave a Reply