|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2021

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان کا کہنا ہے کہ ہم افغان پھلوں کے ٹرکوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

منصور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چمن، بولدک بارڈر کھلا ہے، پیدل افراد، تجارتی گاڑیاں گزرنے لگی ہیں۔

منصور خان نے کہا کہ ہم افغان پھلوں کے ٹرکوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ افراد اپنی توانائیاں عوام، ٹرکوں کی ہموار نقل و حرکت یقینی بنانےمیں صرف کریں۔