لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی.
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نےتمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دےدی۔
شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک وقوم کے مفاد میں پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانےکافیصلہ کیاگیا، فائنل میچ کے لئے سو فیصد فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام انتظامات کا از خود جائزہ لے۔
اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جب کہ میچ اور اختتامی تقریب رات 11 بجے تک ختم کر دی جائے گی۔