اے ٹی سی تربت نے نورجان بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ.

انسداد دہشت گردی مکران کی خصوصی عدالت کے جج عبدالصبور مینگل نے سی ٹی ڈی کے زریعے ہوشاپ سے زیر حراست خاتون نورجان بلوچ کی پانچ لاکھ روپے کی دو تصدیقی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔ نورجان بلوچ کے کیس میں سنیئر وکیل سابق صدر کیچ بار ایسوسی ایشن جاڈین… Read more »

عظمت کی بلندی پر کھڑا سپاہی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

وہ مستقبل کی لیڈر تھی یہی خوف ان کے قتل کا سبب بنا۔ بانک اگر زندہ رہتی تو بلوچ تحریک کے پاس ان کی موجودگی میں ایک توانا اور مضبوط اعصاب کے مالک لیڈر موجود ہوتی۔ ان کی شہادت سے بہرحال قیادت کا ایک خلا پیدا کیا گیا۔

ہدایت الرحمن ،پل صراط پر

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ہدایت الرحمن بلوچ کم وقت میں اپنی راست گوئی اور عوامی ایشوز پر بہادرانہ موقف کے سبب بہت مقبولیت پاچکے ہیں، ایک ایسے مقبول عوامی لیڈر کو طویل سیاسی جدوجہد درکار ہوتی ہے تب جاکر اسے نام اور مقام مل پاتا ہے۔ مگرگوادر سے ابھرنے والی حق دو تحریک کے بانی ہدایت الرحمن بلوچ کے ساتھ عوامی مقبولیت کا سفر اتنا طویل نہیں ہے۔

حسیبہ کے آنسو اور بلوچی بھائی

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

ہم کم عمر اور عقل میں بھی کمزور تھے، ہمیں اسکول میں پڑھایا گیا کہ سندھ سے ایک مظلوم عورت نے دہائی دی، دور دیار سے ایک جرنیل آیا سندھ کو فتح اور اس مظلوم عورت کو آزاد کیا۔ پھر ہم بڑے ہوئے، کچھ عقل آئی، اسکول سے ہٹ کر کچھ پڑھنے کا موقع ملا، زمانہ دیکھا تب سمجھ آیا یہاں معاملہ ہی الٹا ہے، دھرتی کے فرزند راجہ داہر کو خوامخواہ غدار بنانا ایک غاصب اور ڈکیت کو ہیرو بنا کر اس کی تاریخ پہ نازاں ہونا بحرحال یہ یہاں کی روایت ہے۔

مزاحمت بلوچستان کی روایت ہے۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بلوچستان جہاں انسانی حقوق کی پامالی، جبر، زیادتی اور زباں بندی کو اب کئی سال ہونے کو ہیں ایک معمول کے واقعے پہ پھٹ پڑا ہے۔ ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت سے محض 12 کلو میٹر مغرب میں واقع گاؤں ڈنک (ڈنک کو غلطی سے ڈھنک، ڈہنک، ڈننک وغیرہ لکھا جارہا ہے) میں عید کی دوسری رات ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جو اب یہاں عموما ًہوتے ہیں مگر برسوں سے جاری گھٹن اور زباں بندی کو گویا کھتارسس چاہیے تھا سو اس واقعہ کو بنیاد بنا کر بلوچستان اپنی روایتی مزاحمت پر اتر آیا۔ ڈنک واقعہ میں ریاست کی سرپرستی میں ایک مسلح جتھے کے جرائم پیشہ لوگوں نے ایک گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کی۔

سیاست سوداگری رہ گئی۔

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

سیاسی جماعتیں اور لیڈر،عوام کو منظم کرنے، عوامی مفادات کو تحفظ دینے، عوام کو اپنے حقوق، زمین کے وسائل اور ملکیت کے بارے میں شعور دینے کا کام کرتی ہیں، ضرورت کے مطابق عوامی تحریک منظم کرتی،جلسہ جلوس اور ریلیاں نکالتی ہیں جن کا مقصد رائے عامہ ہموار کرنا اور عوام کو سیاسی عمل میں شریک کر کے سیاسی طاقت کے ذریعے مسائل کو حل کی جانب لے جانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں خصوصاً قومی سیاسی جماعتوں کا ایک بڑا اثر رہا ہے جو عوام کے مسائل اور قومی مفادات پر ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔